مال خرچ کرنے کے فضائل میں

حضرت ابوبکر ؓ کا غصہ میں صلہ رحمی کے ترک کا ارادہ کرنا (قسط۔7)
حضرت ابو ہریرہ ؓ بھی حضور اقدس ﷺ سے نقل کر تے ہیں کہ اللہ جل شانہ ُ کا ارشاد ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے وہ چیزیں تیار کر رکھی ہیں جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا‘ نہ کان نے سنا‘ نہ کسی کے دل پر ان کا وسوسہ گذرا‘روض ُ الریا حین وغیرہ میں سینکڑوں واقعات ایسے لوگوں کے مذکور ہیں جو ساری رات مولا کی یاد میں رو رو کر گذار دیتے تھے‘ حضرت امام ابو حنیفہ ؒکا چالیس سال تک عشاء کے وضو سے صبح کی نماز پڑھنا ایسی معروف چیز ہے جس سے انکار کی گنجائش نہیں اور ماہ مبارک میں دو قرآن شریف روزانہ ایک دن کا ایک رات کا ختم کرنا بھی مصروف ہے۔ (کتاب۔۔فضائل صدقات)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں