مال خرچ کرنے کے فضائل میں

حضرت ابوبکر ؓ کا غصہ میں صلہ رحمی کے ترک کا ارادہ کرنا (قسط۔6)
حضرت معاذ ؓ‘حضور اقدس ﷺ کا ارشاد نقل کر تے ہیں کہ اس سے رات کا قیام مراد ہے‘ ایک حدیث میں مجاہد ؒ سے نقل کیا گیا کہ حضور اقدس ﷺ نے رات کے قیام کا ذکر فرمایا اور حضور ؐ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور یہ آیت شریفہ تلاوت فرمائی‘حضرت عبداللہ بن مسعود ؓفرماتے ہیں تورات میں لکھا ہے کہ جن لوگوں کے پہلو رات کو بستروں سے دور رہتے ہیں‘ ان کیلئے حق تعالیٰ شانہ ُ نے ایسی چیزیں تیار کر رکھی ہیں جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کان نے سنا اور نہ کسی آدمی کے دل پر ان کا وسوسہ بھی پیدا ہوا نہ ان کو کوئی مقرب فرشتہ جانتا ہے‘نہ کوئی نبی رسول اور اس کا ذکر قرآن پاک کی اس آیت شریفہ میں ہے۔ (کتاب۔۔فضائل صدقات)

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں