مال خرچ کرنے کے فضائل میں

فرشتوں کی دعا خرچ کرنیوالے کو بدلہ دے‘روکنے والے کا مال برباد کر (قسط۔9)
حضرت ام سلمہ ؓ سے اس قسم کا اور قصہ نقل کیا گیا‘وہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضور ؐتشریف لائے اور آپ کے چہرہ مبارک پر تغیر (گرانی) کا اثر تھا‘ میں یہ سمجھی کی طبیعت ناساز ہے‘ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ کے چہرہ پر ک کچھ گرانی کا اثر ہے کیا بات ہوئی‘فرمایا سات دینار رات آ گئے تھے وہ بسترے کے کونے پر پڑے ہیں ابتک خرچ نہیں ہوئے (عراقی احیاء)
حضور ؐ کی خدمت میں ہدایا تو آ تے ہی رہتے تھے لیکن دن ہو‘ رات ہو‘صحت ہو‘بیماری ہو‘اس وقت تک طبیعت مبارک پر بوجھ رہتا تھا جب تک وہ خرچ نہ ہو جائیں اور حد ہے کہ اپنے گھر میں بیماری کی شدت میں رات کو جلانے کو تیل بھی نہیں لیکن سات اشرفیاں موجود ہونے پر بھی گھر کی ضرورت کا نہ حضور اقدس ﷺ کو خیال آیا‘ نہ اُم المومنین حضرت عائشہ ؓ ہی کو یاد آیا کہ تھوڑا سا تیل بھی منگا لیں۔ (کتاب۔۔فضائل صدقات)

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں