مال خرچ کرنے کے فضائل میں

حضرت ابوذر ؓ کی حالت
حضرت ابو ذر غفاری ؓ مشہور صحابی ہیں‘ بڑے زاہد حضرات میں تھے‘مال سے عداوت کے ان کے بہت سے عجیب واقعات ہیں جن میں سے ایک عجیب قصہ آیات کے ذیل میں نمبر11پر گذر چکا ہے ان سے بھی یہ حدیث نقل کی گئی ہے‘ کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضو ر ؐ کے ساتھ تھا‘حضور ؐنے اُحد کے پہاڑ کو دیکھ کر یہ فرمایا کہ اگر یہ پہاڑ سونے کا بن جائے تو مجھے یہ پسند نہیں کہ اس میں سے ایک دینا ر بھی میرے پاس تین دن سے زیادہ ٹھہرے مگر وہ دینار جس کو میں قرض کے ادا کرنے کے لئے محفوظ رکھوں‘پھر حضور ؐنے فرمایا کہ بہت زیادہ مال والے ہی اکثر کم ثواب والے ہیں مگر وہ شخص جو اس طرح اس طرح کرے‘ حدیث نقل کر نے والے نے اس طرح اس طرح کی صورت دو نوں ہاتھ ملا کہ دائیں بائیں جانب کر کے بتائی‘یعنی دونوں ہاتھ بھر کر دائیں طرف والے کر دیدے اور بائیں طرف والے کو یعنی ہر شخص کو خوب تقسیم کرے۔ (بخاری)۔ (کتاب۔۔فضائل صدقات)

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں