مال خرچ کرنے کے فضائل میں

صحابہ ؓ کا ایثار (قسط۔29)
بے شک نیک لوگ (جنت میں) ایسے جام شراب پیویں گے جنہیں کا فور کی آمیزش ہو گی ایسے چشموں سے بھر جاویں گے جن سے اللہ کے خاص بندے پیتے ہیں (ان چشموں میں عجیب بات ہو گی) کہ وہ جنتی لوگ ان چشموں کو جہاں چاہیں لیجائیں گے (یعنی چشمے انکے اشاروں کے تابع ہوں گے) یہ ایسے لوگ ہیں جو منتوں کو پور اکر تے ہیں (اور اسی طرح دوسرے واجبات کو) اور ایسے دن سے ڈرتے ہیں جس دن کی سختی پھیلی ہوئی ہو گی (یعنی عام ہو گی کہ ہر شخص کچھ نہ کچھ اس دن پریشان میں مبتلا ہو گا) یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی محبت میں کھانا کھلاتے ہیں مسکیں کو اور یتیم کو اور قیدی کو (باوجود کہ وہ قیدی کا فر اور لڑائی میں بر سر پیکار ہو تے تھے۔(کتاب۔۔فضائل صدقات)

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں