سعودی حکومت کا روضہ رسولﷺکو زیارت کیلئے کھولنے کا اعلان!

جدہ (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) سعودی حکومت نے روضہ رسول ﷺکو زیارت کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روضہ رسول ﷺ 18 اکتوبر سے زیارت کے لیے کھولا جائے گا۔آن لائن کے مطابق دوسری جانب عمرہ کی ادائیگی کے لیے تیسرے مرحلے کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا جس کے تحت غیر ملکی زائرین بھی عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی عرب نے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے شوگر، ہائی بلڈپریشر، امراض قلب، جگر اور حاملہ خواتین کوعمرہ اور زیارت مؤخر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا۔

واضع رہے کہ 31 مئی 2020ء کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اجازت سے مسجد نبوی کو عام نمازیوں کیلئے کھول دا گیا تھا۔ حفاظتی انتظامات کے تحت مسجد نبوی کی مجموعی گنجائش کے مطابق 40 فیصد نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہے۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے، جائینماز ساتھ لانے اور وضو گھر سے کرکے آنے کی ہدایت کی گئی ہے

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں