رمضان المبارک کا چاند مبارک!رحمتوں‘برکتوں اور فضیلتوں والا مہینہ آگیا‘

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جبکہ پہلا روزہ7مئی 2019ء بروز منگل کو ہوگا رمضان المبارک اللہ پاک کی جانب سے ملت اسلامیہ کے لیئے ایک عظیم تحفہ ہے جس میں صبرو استقلال کو اہمیت حاصل ہے۔ رمضان المبارک میں مسلمان صبر اور استقامت سے نہ صرف روزے رکھتے ہیں بلکہ دوسرے بھائیوں اور معاشرے کے افراد کو حقوق دلانے کے لیئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ رمضان کی برکتوں سے انسان میں اللہ پاک کی وحدانیت کا مضبوط احساس پیدا ہوتاہے، وہ نیک راہوں کی تلاش میں اللہ پاک کے قرآن مجید اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سُنت کی پیروی میں زندگی گزارنے کے گُر سیکھتا ہے۔ رمضان کے فوائدحاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں دُکھی انسانیت کے دُکھوں کا مداوا کرنے میں اپنا کردار ادا کر کے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنا چاہیے۔ جب ہم حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں گے تو پھر دُنیا اور آخرت سنور جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں