حجاج کی جمع رقم پر بینکوں سے سود لیے جانے کا انکشاف،گزشتہ پانچ سال کے دوران حجاج کی رقم پرکتنے روپے کا سود حاصل ہوا، وزارت مذہبی امورنے سب کا بھانڈہ پھوڑ دیا!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)وزراتِ مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں حجاج کی جمع رقم پر بینکوں سے سود لیے جانے کا انکشاف کیا ہے،گزشتہ پانچ سال کے دوران حجاج کی رقم پر ایک ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا،وزرات مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دے دیاقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزرات مذہبی امور نے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حجاج کی رقم پر 2018 میں 21کروڑ روپے اور گزشتہ پانچ سال کے دوران حجاج کی رقم پر ایک ارب 17 کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔آئی این پی کے مطابق ایوان کو بتایا گیا کہ قرعہ اندازی کے بعد ناکام دخواست گزاروں کو رقم واپس کر دی جاتی ہے۔وزرات مذہبی امور کے مطابق گزشتہ برس 3 لاکھ 74 ہزار 857 پاکستانیوں نے حج درخواستیں دیں اور درخواستوں کے ساتھ 106 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھی ہوئی۔ایوان میں دئیے گئے جواب میں وزرات مذہبی امور کا کہنا تھاکہ سود کی رقم حجاج کی ویکسین، ٹریننگ، دواں اور میڈیا مہم پر خرچ کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں