…….کے الزام میں معروف مقامی صحافی دو ماہ کیلئے گھر میں نظر بند!جانیے بڑی خبر!

ماسکو(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)روس میں معروف مقامی صحافی کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں دو ماہ کے لیے گھر میں نظر بند کردیا گیا۔ایوان گولونوف نامی صحافی نے خود پر عائد الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے۔صباح نیوز کے مطابق صحافی ایوان کے ادارے نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ان کے ملازم کو دوران حراست تشدد کا بھی نشانہ بنایا، ایوان گولونوف کی گرفتاری کے خلاف ماسکو میں صحافیوں کا احتجاج جاری ہے۔واقعے کے خلاف گزشتہ روز بھی ماسکو میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر درجنوں صحافی جمع ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں