کورونا وائرس‘دنیا بھر میں ہلاکتیں 2463614ہو گئیں!

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو،میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2463614ہو گئیں،مصدقہ کیسز11کروڑ12لاکھ45ہزار سے تجاوز کر گئے۔صباح نیوز کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 507746،کیسز2کروڑ86لاکھ3ہزار سے زائد ہو گئے

۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 156240ہو گئیں، کیسز1کروڑ9لاکھ76ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 82396افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد41لاکھ39ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں ہلاکتیں 244955ہو گئیں

،کیسز1کروڑ81ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں 119920افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد40لاکھ95ہزار سے بڑھ گئی۔فرانس میں اموات 83964ہو گئیں،کیسز35لاکھ60ہزار سے بڑھ گئے۔سپین میں اموات67101ہو گئیں،کیسز31لاکھ33ہزار سے زائد ہو گئے

۔اٹلی میں ہلاکتیں 95235ہو گئیں،کیسز27لاکھ80ہزار ہو گئے۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 61 لاکھ 21 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 26 لاکھ 29 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں