کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3777011ہوگئیں!

نیویارک،نئی دہلی،انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3777011ہوگئیں،کیسز17کروڑ51لاکھ73ہزار سے تجاوز کر گئے۔صباح نیوز کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 613494ہو گئیں،کیسز3کروڑ42لاکھ64ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 359695ہو گئیں،کیسز2کروڑ91لاکھ82ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں کورونا سے اموات479000ہو گئیں،کیسز1کروڑ71لاکھ25ہزار سے زائد ہو گئے

۔فرانس میں 110202افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسزکی تعداد 57لاکھ25ہزار492تک پہنچ گئی۔ترکی میں 48428افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز53لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں اموات124895ہو گئیں،کیسز51لاکھ56ہزار سے زائد ہو گئے۔برطانیہ میں 127860افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز45لاکھ35ہزار سے تجاوز کر گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 86 لاکھ سے زائد اور1کروڑ 27 لاکھ 12 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں