کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3215686ہو گئیں!

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) مہلک وبا کورونا وائر س کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3215686ہو گئیں،کیسز15کروڑ34لاکھ69ہزار سے تجاوز کر گئے۔صباح نیوز کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 591056ہوگئیں،کیسز3کروڑ31لاکھ285ہو گئیں۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرہے جہاں ہلاکتیں 218945ہوگئیں،

کیسز1کروڑ99لاکھ19ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں 407000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ47لاکھ54ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 104819افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز56لاکھ52ہزار تک پہنچ گئے۔روس میں کورونا سے اموات110862ہو گئیں،کیسز48لاکھ23ہزار سے بڑھ گئے۔

برطانیہ میں 127538افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ20ہزار تک پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 7 لاکھ 88 ہزار سے زائد اور 1 کروڑ 94 لاکھ سے زائدفعال کیسزہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں