کوروناوائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3762988ہو گئیں!

نیویارک،نئی دہلی، انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3762988ہو گئیں،کیسز17کروڑ47لاکھ46ہزار سے تجاوز کر گئے۔صباح نیوز کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 613052ہو گئیں،کیسز3کروڑ43لاکھ 55 ہزارہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہا ں ہلاکتیں 351344،کیسز2کروڑ90لاکھ88ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں کورونا سے اموات 477000 سے زائد جبکہ کیسز1کروڑ70لاکھ38ہزار ہو گئے

۔فرانس میں 110137افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد57لاکھ19ہزار937ہو گئی۔ترکی میں 48441افراد جاں بحق ہوچکے اور کیسز53لاکھ36ہزار بڑھ گئے۔روس میں ہلاکتیں 124496ہو گئیں،کیسز51لاکھ45ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں 127854افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 45لاکھ28ہزار سے تجاوز کرگئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ81لاکھ سے زائد اور1 کروڑ28لاکھ 34 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں