کوروناوائرس،د نیا بھر میں ہلاکتیں 3226628ہو گئیں!

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) مہلک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3226628ہو گئیں،کیسز15کروڑ41لاکھ70ہزار سے تجاوز کرگئے۔صباح نیوز کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 591514ہو گئیں،کیسز3کروڑ32لاکھ29ہزار 108ہو گئیں۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 232383ہو گئیں،کیسز2کروڑ75ہزار سے بڑھ گئے۔

برازیل میں 408000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ47لاکھ91ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 105130افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز56لاکھ56ہز ار تک پہنچ گئے۔روس میں اموات111198ہوگئیں،کیسز48لاکھ31ہزار سے زائد ہو گئے۔برطانیہ میں 127539افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 44لاکھ21ہزار سے تجاوز کر گئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد اور 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں