کئی شہروں میں زبردست سیلاب نے تباہی مچادی!

نان چنگ (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)مشرقی چینی صوبے جیانگ ژی میں موسلادھار بارشوں اور شدید طوفان کے باعث بیس لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ا ن میں سے ایک لاکھ پچاس ہزار افراد کو دوبارہ ان کے گھروں میں پہنچا دیا گیا ہے، مقامی حکام کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والی بارشیں صوبے کے نو شہروں میں زبردست سیلاب کا باعث بن گئیں۔جس پر انتظامیہ نے ہنگامی حالات کا اعلان کردیا بارش اور سیلاب سے 1لاکھ37ہزار دو سو ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے،جس پر 15600ہیکٹر رقبے پر ہری فصلوں اور 1357گھروں کو نقصان پہنچا ہے،جبکہ 1063گھر شدید طور پر تباہ ہوئے ہیں۔براہ راست مالی نقصان کا اندازہ 3.73ارب یوآن(540ملین امریکی ڈالر) لگایا گیا ہے۔اس علاقے میں 716اہلکاروں پر مشتمل آگ بجھانے والی36ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ پولیس کے241مسلح افراد شہریوں کی آبادی کے لیے مصروف عمل ہیں بے گھر ہونے والے افراد کو اشیاء ضرورت خیمے اور دیگر اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں