پسند کی شادی پر شوہر کوملی انکوکھی سزا!جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل آئیگی

بھوپال(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) بھارت میں دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو پنچایت نے شوہر کو کندھے پر اٹھا کر پورے گاوں کا چکر لگوایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکی کو دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کرنے پر انسانیت سوز سزا کا واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھابووا کے دور دراز گاوں دیوی گڑھ میں پیش آیا۔ لڑکی اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔پسند کی شادی پر گاوں والوں نے 20 سالہ لڑکی کے کندھے پر اس کے شوہر کو بٹھایا اور ناتواں لڑکی کو پورے گاوں کا چکر لگوانے پر مجبور کیا اس دوران درجنوں افراد لڑکی پر فقرے کستے رہے اور نعرے بازی بھی کی گئی۔نوجوان لڑکی جہاں آرام کرنے کے لیے سستاتی، ہجوم اسے دوبارہ چلنے پر مجبور کردیتا، کچھ افراد اس بہیمانہ فعل کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی اور مشتعل ہجوم میں شامل 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں