مودی کے ساتھ ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ سیکورٹی اہلکار بھی گھبراگئے؟ جان کر آپ بھی دہنگ رہ جائینگے

کان پور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی منہ کے بل گرگئے۔مودی گنگا گھاٹ پرسیاسی مصروفیات کے دوران سیڑھیاں چڑھنے لگے تھے کہ اچانک لڑکھڑاتے ہوئے منہ کے بل گرگئے۔اس اچانک افتاد پر سکیورٹی اہلکار بھی گھبرا گئے تاہم وہ فورا لپکے اور مودی کو سہارا دے کر اٹھالیا۔وائس آف ایشیا کے مطابق انڈین میڈیا کے مطابق نریندر مودی گنگاکی صفائی اورنامامی گنگا پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے کان پور آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ کشتی کی سیر کا لطف بھی اٹھایا۔تاہم اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گرگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں