مودی حکومت کے ظلم کی انتہا،اپنے ہی شہریوں پر فوج کا استعمال!

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) بھارتی کسان ریل روکو احتجاج کر رہے ہیں جس پر عملدرآمد کیلئے ملک بھر کا ٹرین نیٹ ورک جام کیا جائے گا، مودی نے ریلوے اسٹیشنز پر نیم فوجی دستے تعینات کر دیئے ہیں، پنجاب میں کسان تحریک کی حمایت میں خواتین نے بھی جلسے کئے،ریل روکو احتجاج، کسان اورمودی سرکار پھر آمنے سامنے ہو گئے

۔آئی این پی کے مطابق حکومت نے طاقت کے بل پر احتجاج روکنے کی تیاریاں کر رکھی ہیں، ریلوے اسٹیشنز پر پیرا ملٹری فورس کی 20اضافی کمپنیاں تعینات کر دی گئی ہیں،پنجاب، ہریانہ، راجستھان، یو پی اور مغربی بنگال میں اسپیشل فورسز تعینات کی گئی ہیں،کسان رہنماں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد مسافروں کو تنگ کرنا نہیں بلکہ سرکار کو خبردار کرنا ہے،

مظاہرین کا کہنا ہے متنازعہ قوانین کی واپسی ہی مسئلہ کا آخری حل ہے، پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہات میں خواتین نے بھی چھوٹے بڑے مظاہرے کئے، خواتین کے ان اجتماعات میں کسان تحریک میں جان دینے والوں کو یاد کیا گیا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں