عمران خان کے خلاف ۔۔۔!!چوہدری شجاعت نے کیا کہا ؟ جانیے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،پنجاب کے وزیر اعلیٰ سیاسی طور پر طاقت ور ہیں انہیں کمزور نہ سمجھیں ۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب والے ہمارے گھروں میں پانی کی ٹونٹیاں اور نلکے بھی گنتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو کمزور نہ سمجھیں وہ سیاسی طور پر طاقت ور ہیں۔ انہوں نے تنقیدی انداز میں سوال کیا کہ کیا آپ نے کوئی کشتی لڑانی ہے کہ تگڑا وزیر اعلیٰ ہو؟۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں