عمران خان کی محنت رنگ لے آئی!دوحہ نے کتنے پاکستانیوں کو رہا کردیا؟ جان کر ہر کوئی وزیر اعظم کو سلوٹ مارنے پر مجبور ہو جائیگا

دوحہ(مانیٹرنگ نیوز‘ صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ کی جیل سے 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کی جیل 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے قطر میں قیام کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی سعودی کران پرنس محمد بن سلمان سے بھی درخواست کی تھی کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ آئی این پی کے مطابق جس کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں معمولی جرائم میں ملوث دو ہزار سے زائد پاکستانی سعودی جیلوں میں موجود ہیں جو آپ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔سعودی عرب سے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی رہا ہو کر واپس پہنچے تھے۔ لاہور ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی پاکستانی شہریوں نے سجدہ شکر ادا کیا اور وزیراعظم کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے قیدیوں کا مسئلہ پیش کرنے کا خیر مقدم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں