عمران خان امریکہ کے دورے پر جارہے ہیں یا نہیں؟ وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کردی جان کر سب دہنگ رہ جائینگے

واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دینے کی تصدیق کرتے ہوئے باقاعدہ اعلان کر دیاہے۔ اس حوالے سیامریکی محکمہ خارجہ کا بیان غلط نکلا، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس سے قبل بیان جاری کیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے ھوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔وائس آف ایشیا کے مطابق اس پر پاکستان میں وزیاعظم عمران خان اور حکومت کی خارجہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن اب وائٹ ہاؤس حکام نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ عمران خان22جولائی کو دورے پر امریکہ آرہے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں