طالبان نے داعش کیخلاف کارروائی کیلئے امریکی تعاون مسترد کردیا

قطر(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی تعاون کی ضرورت نہیں،طالبان خود داعش کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان نے داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی تعاون کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں، ہم خود دہشت گرد حملوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا، طالبان خود داعش کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں