سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے 18ملکوں سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شیئر کرنے کی اجازت دیدی‘پاکستان شامل ہوگا یا نہیں؟ جانیے آپ بھی تفصیلات میں!

زیورخ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے پاکستان سمیت مزید 18ملکوں سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شیئر کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم اس سہولت سے نئے ممالک 2021سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔سوئس میڈیا کے مطابق ان ملکوں میں پاکستان، عمان، آذربائیجان، قازقستان، لبنان، برونائی، پیرو سمیت 18ملک شامل ہیں۔آئی این پی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے گزشتہ دنوں بینک اکاونٹس کی خودکار طریقے سے شیئرنگ کی منظوری دی۔اس طرح سوئس حکومت ان ملکوں میں اپنے شہریوں کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرسکے گی۔حال ہی میں سوئس حکام نے اس بات کا انکشاف کیاتھا کہ اس معاہدے میں پہلے سے شامل 75 ملکوں سے 31لاکھ بینک اکاونٹس کی تفصیلات شیئر کی گئی تھیں جس کے جواب میں سوئٹزرلینڈ کو 24 لاکھ سوئس شہریوں کی معلومات حاصل ہوئی تھیں۔2018میں سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کو سوئس بینک اکانٹس تک رسائی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔واضح رہے کہ سوئس بینکوں میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 31 لاکھ افراد کے اکانٹس ہیں۔ 2015 میں سوئس بینک کی لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں ایک ارب ڈالر سے زائد رقم موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں