سعودی عرب کا فلسطینی ٹور آپریٹرز سے عمرہ درخواستیں و صول کرنیکا فیصلہ

عمان(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) سعودی عرب نے وزارت برائے اوقاف اور مذہبی امور سے اہل فلسطینی حج اور عمرہ کمپنیوں کے معاہدے کے تحت عمرہ کی سعادت کے لیے شہریوں سے درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ سال 2021-2022 کے عمرہ سیزن میں عمرہ کی ادائیگی کے خواہش مند افراد سے درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے انڈر سیکرٹری حسام ابو الرب نے بتایا کہ سعودی عرب نے فلسطینی کمپنیوں کو عمرہ کے سیزن کے دوران کام کرنے کے معاہدے حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔عمان میں سعودی عرب کے قونصل جنرل فہد الراشدی سے ملاقات کے دوران، موجودہ سال کے لیے عمرہ سیزن کے انتظامات اور وزارت حج اور صحت کی جانب سے نافذ کئے گئے نئے طریقہ کار کے مطابق حجاج کے باہر نکلنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں