سعودی عرب کا سفر کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری!

ریاض(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب آنیکی اجازت دے دی تاہم پی سی آرٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا سفر کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے خوش خبری آگئی، سعودی حکومت نے چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب آنیکی اجازت دے دی۔ سعودی عرب آنے والوں کوملک میں منظورشدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانی ہوگی، چینی ویکسین کی 2خوراکوں کیساتھ ایک بوسٹرخوراک لگوانی ہوگی۔ سعودی حکام کی جانب سیپی سی آرٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔ سعودی عرب میں منظورشدہ ویکسین میں فائزراور آسٹرا زینیکاشامل ہیں جبکہ سعودی حکام نے موڈرنا اور جوہنسوں ویکسین کی بھی منظوری دے رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں