سعودی عرب میں چار سالوں میں 44 سینما کھل گئے

ریاض (مانیٹرنگ نیوز‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)) سعودی عرب میں سینما گھر کھولنے کی اجازت دیے جانے کے بعد چار سالوں میں 44 سینما کھل چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ میں پہلا سینما 18 اپریل 2018 کو ریاض میں کھلا تھا جبکہ آخری 2 سینما 19 اگست 2021 کو ریاض اور طائف میں کھولے گئے۔سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 4 سالوں میں کھولے جانے والے سینما سے متعلق ایک انفوگراف شیئر کیا۔اس انفوگراف کے مطابق سعودی عرب میں سینما کا سب سے زیادہ افتتاح 2018 سے 2021 کے دوران اگست میں ہوا۔سعودی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ہر سال اگست میں 10 سینما کھولے گئے۔خیال رہے کہ 2019 میں سینما گھروں کی تعداد 12 تھی جو 2020 میں بڑھ کر 33 تک پہنچی اوراب 44 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں