سعودی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں

ریاض(مانیٹرنگ نیوز‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)سعودی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا، نماز جنازہ (آج)پیر کو بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود دارالحکومت ریاض میں انتقال کرگئی ہیں۔ ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ نماز جنازہ (آج)پیر کو بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔ شاہی خاندان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متوفیہ کی بلندی درجات اور جنت میں اعلی مقام کی دعا کی۔ یاد رہے 31 اگست کو سعودی شہزادی جواہر بنت عبد العزیز بن عبد اللہ جلوی بھی دار فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں