دنیا میں کورونا سے اموات کی تعداد سوا5 لاکھ کے قریب پہنچ گئی!

نیویارک،لندن،میڈرڈ،ماسکو(ویب ڈیسک‘مانیٹرنگ ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 57 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 788 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔امریکہ میں کورونا سے مزید 308 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعدہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی۔ امریکہ میں 27 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ صباح نیوز کے مطابق برازیل میں مزید 542 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 59 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی۔روس میں کورونا سے مزید 154 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی۔بھارت میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹے میں 506 افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی جبکہ دو لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کر گئی۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار چھ سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں