دنیا بھر میں کوویڈ‘19کیسز کی تعداد21کروڑ 97لاکھ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 21 کروڑ 97 لاکھ 78 ہزار 828 ہو گئی ہے۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 4 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جاری کیے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 3 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار 256 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔بھارت 3 کروڑ 29 لاکھ 3 ہزار 289 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 2 کروڑ 8 لاکھ 56 ہزار 60 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔برطانیہ 69 لاکھ 37 ہزار 270 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں چوتھے، فرانس 68 لاکھ 97 ہزار 529 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور روس 68 لاکھ 75 ہزار 713 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ترکی 64 لاکھ 12 ہزار 247 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں، ارجنٹائن 51 لاکھ 99 ہزار 919 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں اور ایران 50 لاکھ 83 ہزار 133 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں