دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ84لاکھ 42ہزار524 ہوگئی!

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں،

یہ 15اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ84لاکھ 42ہزار524 تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 79لاکھ16 ہزار 99 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے،

جبکہ بھارت 72لاکھ39ہزار389 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 51لاکھ40ہزار863 مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس میں 13لاکھ 32 ہزار 824 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ 31 ہزار967 جبکہ کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ 30ہزار 159 تک پہنچ گئی۔

سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ 8ہزار 56 اور پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8لاکھ53ہزار974 جبکہ میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8لاکھ 29ہزار 396تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 91ہزار399 ہوگئی ہے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں