دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعدادحیرت انگیز اضافہ

بیجنگ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 11اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 23کروڑ78لاکھ60ہزار699ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ43 لاکھ 39ہزار747مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ39لاکھ53ہزار475 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ15لاکھ 75ہزار820 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 81لاکھ92ہزار589، روس میں 76لاکھ58ہزار923، ترکی میں 74لاکھ44ہزار522 اور فرانس میں 71لاکھ56ہزار66 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 57لاکھ2ہزار890 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ65ہزار859 تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں