بیوی کو ذبح کر کے سر مبینہ عاشق کے دروازے پر ٹانگ دیا‘واقعہ کب اور کیسے پیش آیا؟ جانیے لرزہ خیز انکشافات!

تلنگانہ(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام) بھارت میں شوہر نے بیوی کو ذبح کر کے سر اس کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا۔آئی این پی کے مطابق ریاست تلنگانہ میں 40 سالہ شوہر جررو سیالو کو شک تھا کہ اس کی بیوی 35 سالہ امشما ساتھ والے گاوں کے رہائشی شخص کے عشق میں مبتلا ہے اور دونوں کے درمیان غیر ازدواجی تعلقات قائم ہیں۔

اسی شک کی بنیاد پر روز تلخ کلامی ہوتی ہے اور گزشتہ طیش میں آکر جررو نے کلہاڑی سے اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کردیا اور موٹر سائیکل پر سر کو 5 کلومیٹر کی دوری پر لے جاکر دوسرے گاوں میں بیوی کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کی سربریدہ لاش گھر کے قریبی جھاڑیوں سے مل گئی جب کہ سر دوسرے گاوں سے برآمد کرلیا ہے۔ قاتل شوہر نے بھی بعد میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر گرفتاری دے دی۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں