بھارت کی کورونا سے بچا ؤکیلئے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین لگانے کی منظوری

نئی دہلی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)بھارت میں کورونا سے بچاؤ کے لیے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منظورکی گئی ویکسین زائیکو و ڈی(ZyCov-D)کو مسلز کے بجائے جلد میں بغیر انجیکشن داخل کیا جاتا ہے۔ایک جائزے کے مطابق ڈی این اے ویکسین اب تک کلینیکل ٹرائل میں 67فیصدموثر ثابت ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زائیکو و ڈی کورونا وائرس کیخلاف ڈی این اے پر مبنی بھارت میں تیار کی جانے والی دنیا کی پہلی ویکسین ہے جو 12سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے بالغ افراد کو لگائی جائیگی۔دوسری جانب امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم بچوں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہوتی۔امریکی ادارے سی ڈی سی کی تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جون اور جولائی کے درمیان کورونا کا شکار زیادہ تر وہ نو جوان ہوئے جنھو ں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں