بھارت میں کورونا وائرس سے صوبائی وزیر ہلا ک

نئی دہلی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے صوبائی وزیرہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا میں مبتلا جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر اور پنچائتی راج کے وزیر کپل دیو کامت کا انتقال ہوگیا،وہ 69 سال کے تھے۔

ان کے اہلخانہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انہیں گزشتہ ہفتے پٹنہ کے ایل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا۔آن لائن کے مطابق واضح رہے اس سے قبل 12 اکتوبر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈرر ونود کمار سنگھ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 895 افراد ہلاک ہوئے اس طرح ہلاکتوں کی اب تک کی کل تعداد1لاکھ 12 ہزار 161 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس مریضوں کی اب تک کی کل تعداد بڑھ کر 73 لاکھ 70 ہزار 468 ہوگئی ہے جبکہ 64 لاکھ 53 ہزار779 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں