بھارت میں کوروناکے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی،کورونا کے یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)بھارت میں کورونا کنٹرول سے باہر ہونے لگا؟ کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز کا اضافہ سامنے آیا ہے۔بھارت وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ 3 لاکھ 14 ہزار 835 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔بھارتی حکام کے مطابق بھارت میں ایک دن میں کورونا سے مزید 2104 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں۔بھارت میں کورونا کے مجموعی کیسز 1 کروڑ 59 لاکھ اور اموات ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔

صباح نیوز کے مطابق کیسزمیں بدتریج اضافے کے باعث بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ شہروں کے اسپتالوں میں افراتفری کا عالم ہے جب کہ اسپتال پوری طرح بھرچکے ہیں۔دوسری جانب بھارت میں کورونا سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظردلی ہائی کورٹ نے حکومت کوآکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا، بھیک مانگیں، قرض لیں یا چوری کریں لیکن اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نے بھی ریاستوں پر زور دیا تھا کہ کورونا پرقابو پانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیا جائے تاکہ ملک میں لاک ڈاون لگانے کی صورتحال پیدا نہ ہوسکے،دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 14 کروڑ 44 لاکھ 54 ہزار 214 جبکہ اموات 30 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں