بھارت میں زرعی قوانین کیخلاف کسانوں کا احتجاج جاری، جلسوں میں ہزاروں افراد کی شرکت!

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے، راجستھان میں کسانوں نے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔آئی این پی کے مطابق کاشتکاروں کی پنچائیت سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کھڑی فصل کو آگ لگا دیں گے،

انہوں نے مزید کہا کہ 40 لاکھ ٹریکٹر پھر دلی لے کر جائیں گے۔ سرکار کی نیت سے زیادہ کاشتکاروں کے ارادے مضبوط ہیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ گندم کٹائی کے دوران بھی دھرنے جاری رہیں گے۔ واضح رہے بھارت میں کسانوں کا احتجاج گزشتہ برس اگست سے جاری ہے، کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے معاشی حقوق چھین کر صنعتکاروں کو نوازنا چاہتی ہے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں