بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ جان کر سب حیران ہو جائینگے!

واہگہ(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) بھارتی حکومت نے سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کے افتتاح میں شرکت کے لیے واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے واہگہ پہنچے تو بھارتی حکام نے روک لیا، حالانکہ جمعہ کے روز بھارتی حکام نے سدھو کو واہگہ سے اجازت کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم 5روز کے ویزے کے باوجود عین وقت پر اٹاری پر روک لیا۔نوجوت سدھو کے استقبال کے لیے واہگہ پر موجود افراد واپس روانہ ہوگئے، سدھو اب کرتارپور سے آئیں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان آنے کی اجازت دی تھی جبکہ پاکستان آنے والے وفد میں بھارتی اداکار سنی دیول، سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھی شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں