اگلے برس دو مارچ کو نئے انتخابات ہوں گے‘اہم بڑے ذرائع کی بڑی خبر!

تل ابیب(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)اسرائیلی پارلیمان نے نئے انتخابات کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمان نے متفقہ طور پر اگلے برس دو مارچ کو انتخابات کرانے کے حق میں ووٹ دیا۔آئی این پی کے مطابق گزشتہ انتخابات کے بعد وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور حزب اختلاف کے رہنما بینی گینٹس کی حکومت سازی کی کوششوں میں ناکامی کے بعد نئے الیکشن ناگزیر ہو گئے تھے۔ اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ کے ارکان کو نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کے لیے دی گئی مہلت گزشتہ نصب شب ختم ہو گئی تھی۔ اسرائیل میں رواں برس کے دوران دو مرتبہ پارلیمانی انتخابات ہو چکے ہیں۔ دونوں انتخابات میں کوئی بھی سیاسی جماعت واضح برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں