امریکی صدر کے چھوٹے بیٹے کا بھی کورونا سے متاثر ہونیکا انکشاف!

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بیٹے کا بھی کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے میرا کورونا کے ساتھ ذاتی تجربہ کے نام سے ایک مضمون جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے بیرن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا تاہم اب ان کا ٹیسٹ منفی ہے۔آئی این پی کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے لکھا کہ ٹرمپ اور میرا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیرن کا بھی ٹیسٹ کروایا تھا،

بیرن کا پہلا ٹیسٹ منفی آیا لیکن اگلے دن دوبارہ ٹیسٹ کرایا تو ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔خاتون اول کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تینوں کو ایک ساتھ کورونا ہوا جس کی وجہ سے ایک دوسریکا خیال رکھنے میں مدد ملی لیکن اب بیرن ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا دو اکتوبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد دونوں نے خود کو وائٹ ہاس میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں