امریکہ میں ایک اور سیاہ فام شخص پولیس کے ہاتھوں ہلاک، سیکڑوں افراد کا مظاہرہ!

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ایک اور سیاہ فام شخص پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا، واقعے کے بعد سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔آئی این پی کے مطابق ریاست شمالی کیرولینا ایلزبتھ سٹی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سیکڑوں افراد سڑکوں پر آ گئے، شرکا نے سرکاری عمارتوں کے سامنے ریلی نکالی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے سیاہ فام شخص کو اس وقت گولی ماری جب وہ گاڑی سٹی پولیس سے دور لے جا رہا تھا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں