امریکہ،کشتی سمندر میں الٹنے سے 4 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی!

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) امریکا میں مبینہ طور پر انسانی سمگلنگ میں ملوث کشتی سمندر میں الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔آئی این پی کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے ساحل پر پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق کشتی کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا میں داخل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، کشتی میں سوار تارکین وطن کی شہریت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ امریکی میری ٹائم بارڈر سکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں