امریکا اور یونان سے بے دخل کئے گئے کتنیپاکستانی وطن واپس پہنچ گئے؟ جان کر آپ بھی ہکے بکے ہو کر رہ جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) امریکا سے خصوصی طیارے کے ذریعے 51اور یونان سے 13 باشندوں کو امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور یونان میں غیرقانونی مقیم 64پاکستانی باشندے ڈی پورٹ کردئے گئے ہیں اور تمام افراد کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آبادبھیجا گیا، امریکا سے 51اور یونان سے 13باشندوں کو امیگریشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔صباح نیوز کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ امریکا سے بے دخل کیے گئے چند پاکستانی چھوٹے جرائم اور چند سفری دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث اتھارٹیز کی تحویل میں تھے، ڈی پورٹ کئے گئے افراد کو خصوصی چارٹرڈ طیارے میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں امیگریشن حکام نے انہیں تحویل میں لے کر ان کے ریکارڈ کی چھان بین کی، اور چھان بین کے بعد تمام افراد کو مزید تحقیقات کے لئے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں