اقوام متحدہ کی منظور شدہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو امریکا کے سفر کی اجازت

واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی منظور شدہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کو امریکا کا سفر کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکا آنے دیا جائے گا۔ امریکی ریگولیٹر ایف ڈی اے فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی منظوری دے چکی ہے۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاوس نے 20 ستمبر کو 33 ممالک پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں