ائیر پورٹ پر بڑا حادثہ‘کتنے لوگ جان کی بازی ہار گئے‘ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

کھٹمنڈو(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) نیپال میں ایئرپورٹ پر حادثہ میں 4 ہلاک، 5 زخمی زخمی ہو گئے ۔نیپال کے لکلا ہوائی اڈے پر اتوار کی صبح ایک طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔نیپالی مقامی حکام نے بتایا ہے کہ لکلا ہوائی اڈے پر سمٹ ایئر کا طیارہ نائن این اے ایم ایچ، ہوائی اڈے پر کھڑے ماننگ ایئر کے ایک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کم از کم چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔گذشتہ مہینے بھی نیپال میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں اس ملک کے وزیر سیاحت بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں