5مئی تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا!

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) ضلع وسطی کے تین ٹاونز کی مختلف گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا گیا جو 5 مئی تک نافذ رہے گا۔آئی این پی کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون گلبرک، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں لگایا گیا ہے جس کا اطلاق 21 اپریل سے 5 مئی تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تینوں ٹاونز کے متاثرہ علاقوں میں 13کورونا کے مریض موجود ہیں،

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ فیملی اجتماع کا انعقاد بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، حکومت متاثرہ علاقوں میں رہنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے اقدامات کرے گی۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں