گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان،نوٹی فکیشن جاری!

گلگت(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔منگل کوچیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے جی بی کے تمام 24 حلقوں کے نتائج کا سرکای اعلان کیا۔

آئی این پی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 10 نشستوں پر تحریک انصاف، 7 پر آزاد امیدوار، 3 پر پیپلز پارٹی، دو پر مسلم لیگ ن کامیاب رہی جب کہ ایک ایک نشست جے یو آئی ف اور ایم ڈبلیو ایم کے حصے میں آئی

۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی 2 گلگت ٹو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چند ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے لیکن پیپلز پارٹی نے انتخابی نتیجہ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں