کپتان کا ایک اور تاریخی کام!شوکت خان کے بعد ایک اور تاریخی ہسپتال‘ کون کون سی سہولیات ہونگی؟

پشاور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرٹ کے بغیرکوئی سسٹم نہیں چل سکتا۔ محنت کرنے والوں کو الاونسز ملنے چاہیے۔غریب طبقے کی زندگی بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

صباح نیوز کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال دیگر صوبوں کے لیے ایک مثال ہے اس سرکاری ہسپتال کا معیار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے امید ہے کہ ملک کے دیگر ہسپتال بھی اسی معیار کو اپنائیں گے پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سرجیکل اور الائیڈ سروسز بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نئے بلاک کی تعمیر پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں سرکاری ہسپتالوں کا ایسا معیار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے جس ادارے میں سزا و جزا کا نظام نہیں ہوتا کبھی کامیاب نہیں ہوتا جزا اور سزا کا نظام محنت کی ترغیب دلاتا ہے میرٹ کسی بھی ادارے کی ترقی کا زینہ ہوتا ہے چین نے میرٹ کی بنیادپر ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے میرٹ کے بغیر دنیا کا کوئی بھی سسٹم نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب پاکستان کی میڈیکل ڈگری دنیا میں مانی جاتی تھی ملک میں ہسپتالوں کی بہتری کے لیے اصلاحات پر کام جاری ہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال دیگر صوبوں کے لیے ایک مثال ہے۔شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی جیسے اداروں کی مثال نہیں ملتی جہاں امیر اور غریب میں کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا امید ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے اس نئے بلاک میں ایک نئی سوچ آئے گی ہسپتال میں عملے کے اچھے رویے سے مریض کی آدھی تکلیف بغیر علاج کے ختم ہو جاتی ہے جب کسی ادارے میں انسانیت ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی برکت آتی ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ نیا کلچر اس ہسپتال سے شروع ہو کر کے پی کے کے تمام ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے ہسپتالوں میں پھیل جائے۔انہوں نے کہا کہ رول ماڈل بہت کم ہوتے ہیں پھر ان کو دیکھ کر پورے معاشرے میں تبدیلی آئی ہے انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی میں 90 فیصد سکالر شپ ہے عام گھرانوں کے بچے وہاں بہتر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔وہاں سے فارغ التحصیل طلباء کو فوراً اچھی نوکریاں مل جاتی ہیں ہم نے ہیلتھ کارڈ متعارف کرا دیا ہے

اس سے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مقابلہ شروع ہو جائے گا۔ہیلتھ کارڈ کا حامل مریض سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں جا سکتا ہے اب غریب سے غریب آدمی کے پاس بھی ہیلتھ کارڈ ہوگا وہ جہاں چاہے گا اچھا علاج کروا سکے گا۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں