کورونا کے خوفناک وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بے تحاشہ نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)کورونا کے خوفناک وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 30افراد جاں بحق ہو گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48ہزار 850ہو گئی،مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار 811تک پہنچ گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ نو پانچ ریکارڈ کی گئی ہے،این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48ہزار 850ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 91ہزار 727ہو گئی، پاکستان میں 2ہزار 452نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9لاکھ 20ہزار 66افراد صحت یاب ہوئے،اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 50ہزار 618، سندھ میں 3لاکھ 56ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40ہزار 818، بلوچستان میں 29ہزار 110اور اسلام آباد میں 84ہزار 722کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، آزاد کشمیر میں 22ہزار 116اور گلگت بلتستان میں 7ہزار 414افرادکورونا سے متاثر ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں