کورونا وائرس سے مزید 41افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 12 ہزار 658 ہوگئی!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے مزیدف 41 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 658 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

آئی این پی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 348، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 445، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 146، بلوچستان میں 18 ہزار 993، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 623 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 878 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 52 ہزار 533 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 978 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 36 ہزار 243 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 616 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 41 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 658 ہوگئی۔

پنجاب میں 5 ہزار 237، سندھ میں 4 ہزار 293، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 43، اسلام آباد میں 493، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 291 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں