کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید36افراد جاں بحق!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید36 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12896تک پہنچ گئی۔

صباح نیوز کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1392نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ81ہزار365تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیر کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ46 ہزار371 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22098تک پہنچ گئی،

اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1568 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 94فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1094مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2217تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12052،صوبہ پنجاب5222،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1787،صوبہ بلوچستان95،آزاد جموں وکشمیر714جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ41ہزار864 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ61ہزار469،خیبر پختونخوا68128،اسلام آباد42085،بلوچستان18754،آزاد جموں وکشمیر 9228 جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4843تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د44373تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں 72424، سندھ میں 2 لاکھ58ہزار266، پنجاب میں ایک لاکھ 72ہزار54، بلوچستان میں 19049، آزاد جموں و کشمیر میں 10243اور گلگت بلتستان میں 4956فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں

۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5363افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4350، خیبر پختونخوا میں 2079، اسلام آباد میں 501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد جموں و کشمیر میں 301فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے89لاکھ90 ہزار176ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے38338نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں